22 جولائی، 2017، 7:30 PM

صوبہ ہلمند میں امریکی بمباری کے نتیجے میں 16 پولیس اہلکار ہلاک

صوبہ ہلمند میں امریکی بمباری کے نتیجے میں 16 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں امریکی بمباری کے نتیجے میں 16 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں امریکی بمباری کے نتیجے میں 16 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلمند کے ضلع گریشک میں امریکی فوج کے فضائی حملے میں 16 پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں دو کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ ہلمند پولیس کے ترجمان سلام افغان کا کہنا ہے کہ واقعہ جمعے کی شام پیش آیا، افغان پولیس ایک گاؤں میں طالبان کے خلاف آپریشن کررہی تھی جس کے لیے اس نے امریکہ سے فضائی مدد طلب کی، تاہم اتحادی طیاروں نے فضائی حملہ کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر ہی بم گرادیے۔ نیٹو نے اپنے بیان میں واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1874050

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha